پیپلزپارٹی نے بے نظیربھٹوکے قاتلوں کو پکڑنے کے بجائے ریڈ کارپٹ دے کربیرون ملک جانے کا موقع دیا، تمام جماعتیں بلوچستان میں قتل عام بند کروائیں۔ طلال بگٹی

لاہورمیں جمیت علمائے پاکستان کے صدرنوب زداہ ابوالخیرمحمد زبیراورسیکرٹری جنرل قاری زواربہادرسے ملاقات کے بعد میڈیا سےبات چیت کرتے ہوئے طلال بگٹی نے کہا کہ قمرزمان کائرہ کے پاس بلوچستان سے ایجنسیوں کو واپس بلانے کا کوئی اختیارنہیں ہے۔ تمام سیاسی پارٹیاں متحد ہوکربلوچستان میں قتل عام کوبند کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ پرویزمشرف نےمحب وطن لوگوں کا قتل عام کیا انہیں کفیرکردارتک پہنچایا جائے۔ پیپلزپارٹی نے بے نظیرکے قاتلوں کوریڈ کارپٹ دے کربیرون ملک بھاگنے کا موقع فراہم کیا۔ جمیت علمائے پاکستان کےصدرڈاکٹرابوالخیرمحمد زبیرنے کہا کہ ان کی جماعت الیکشن سےقبل گرینڈ الائنس کی تشکیل کیلئے تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں سے رابطے میں ہے۔

ای پیپر دی نیشن