آرمی چیف تین روزہ دورے پر روس روانہ ہوگئے ہیں، روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا کہ پاک فوج بلوچستان میں آئین کے مطابق ہرسیاسی عمل کی حمایت کرتی ہے۔ جنرل کیانی اپنے دورہ روس کے دوران روسی صدرولادی میرپیوٹن، روسی وزیر دفاع اوردیگر اہم حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کرینگے،موجودہ حالات میں آرمی چیف کے دورہ روس کو غیر معمولی قرار دیا جارہا ہے۔چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی کے دورے سے پاکستان اورروس کے درمیان دفاعی تعلقات میں فروغ اوردونوں ملکوں کی مسلح افواج کے درمیان تعاون میں بہتری کی امید کی جارہی ہے، جنرل اشفاق پرویزکیانی پاکستان کے پہلے آرمی چیف ہیں جو دوسری بار روس کا دورہ کریں گے۔
فوج بلوچستان میں آئین کی حدود میں ہرسیاسی عمل کی حمایت کرتی ہے۔ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویزکیانی
Oct 03, 2012 | 17:19