ملائشیا کےسلطان عبدالحلیم اپنی اہلیہ کے ہمراہ جاپان کےبادشاہ اکی ہیٹوسے ملاقات کے لئے شاہی محل پہنچے توان کا محل کے باہرشانداراستقبال کیا گیا، اس موقع پرملائیشا کے سلطان کے اعزازمیں پروقارتقریب بھی ہوئی۔
بادشاہ اکی ہیٹو کی طبعیت خراب ہونے کی وجہ سےدونوں شاہی شخصیات نومبر دو ہزار گیارہ اورمارچ دو ہزاربارہ میں ملاقات نہیں کرسکی تھیں،ملائشیا کے شاہی مہمانوں کے لئے آج جاپان کے شاہی محل میں شاندارعشائیےکااہتمام بھی کیا جائیگا