لاہور ہائيکورٹ نے حج کوٹے کی غيرمساوی الاٹمنٹ کے خلاف دائر پٹيشن کی سماعت جمعرات تک ملتوی کردی ہے

چيف جسٹس لاہور ہائيکورٹ جسٹس عمر عطاء بنديال نےحج کوٹے کی الاٹمنٹ کے خلاف دائر پٹيشن کی سماعت کی،دوران سماعت ڈائريکٹر حج نے عدالت کو بتايا کہ عدالتی حکم پر چار ٹؤر آپريٹرز کو کوٹہ الاٹ کرديا گيا ہے،کاغذی کارروائی مکمل کرکے چوبيس گھنٹوں ميں رپورٹ پيش کردی جائے گی۔ عدالت نے کيس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے وزارت مذہبی امور کو ہدايت کی کہ آئندہ پيشی پر تفصيلی رپورٹ پيش کی جائے ۔

ای پیپر دی نیشن