مکرمی! سیالکوٹ جیسے بین الاقوامی صنعتی و کاروباری شہرت کے حامل شہر میں قیام پاکستان سے پہلے بجھائے فراہمی آب کے پائپوں کی حالت انتہائی خستہ ہو چکی ہے۔ یہ بوسیدہ پائپ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ (لیکج) کا شکار ہیں اور یوں سیوریج‘ نالوں‘ اور گندی نالیوں کا پانیان پائپوں‘ کے ذریعے گھریلو استعمال کے پانی میں شامل ہو کر شہریوں کے گھروں تک پہنچ رہا ہے اور وہ انتہائی مضر صحت پانی استعمال کر کے یرقان جیسے موذی مرض اور پیٹ کے مختلف امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ خوفناک حد تک بڑھتا چلا جا رہا ہے۔ بار بار نشاندھی کے باوجود ارباب اختیار نے آج تک اصلاح احوال کی طرف قطعی توجہ نہیں دی۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ لائقوں کو بلاتاخیر تدیل کر کے نئی اور معیاری پائپ لائن بچھائی جائے اور یہ منصوبہ ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیاجائے۔ (ابو سعدیہ سید جاوید علی شاہ امام صاحب سیالکوٹ)
سیالکوٹ میں آلودہ پانی سے بیماریاں پھیلنے لگیں
Oct 03, 2013