اسلام آباد (نامہ نگار) رواں ہفتے کے دوران ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے چیئرمین کی تقرری کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے حکومت کو ہدایت کی گئی ہے کہ چیئرمین ایچ ای سی کا جلد تقرر کیا جائے، دوسری جانب چیئرمین کی عدم تعیناتی کے باعث ایچ ای سی کے انتظامی امور چلانے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا صوابدیدی اختیار ہے کہ وہ کسی کو چیئرمین ایچ ای سی تعینات کریں تاہم سابق چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر جاوید لغاری کو دوسری ٹرم کیلئے توسیع دیئے جانے کا امکان ہے۔ مسلم لیگ ن کے 25 ارکان نے وزیراعظم کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے جس کے باعث انکی مدت ملازمت میں توسیع کا غالب امکان ہے۔