مہمند ایجنسی (آن لائن) ملک میں بحالی امن کیلئے مذاکرات کا راستہ اپنانا ناگزیر ہے۔ دہشت گردی کی جنگ میں قبائل نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ فاٹا کے لوگوں کے حقوق کیلئے پارلیمینٹ میں بھرپور آواز اُٹھائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے اپنی رہائشگاہ بنی گالہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی مہمند ایجنسی کے دیرینہ کارکنان کو مشتمل وفد کیساتھ ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ بد امنی کے خاتمے کیلئے ہمارا واضح موقف مذاکرات کی راہ اپنانا ہے کیونکہ دنیا کی تاریخ میں اکثر جنگوں کا خاتمہ مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہوا ہے۔ 9/11 کے واقعات اور بعد کے اثرات میں قبائلی عوام کا ناقابل تلافی جانی اور مالی نقصانات اٹھائے ہیں، اب اس کا ازالہ ضروری ہے۔