سرگودہا (نامہ نگار)سابق وفاقی وزیر مملکت برائے امور داخلہ تسنیم احمد قریشی کے بھائی کی دکان میں سر شام ڈکیتی کی واردات میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو لاکھوں روپے کے طلائی زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے، مزاحمت پر فائرنگ سے دو افراد زخمی ہو گئے۔کچہری بازار کے تاجروں نے احتجاج کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ تسنیم احمد قریشی کے بڑے بھائی متین قریشی کچہری بازار میں اپنی دکان گولڈ پیلس پر موجود تھے اس دوران موٹر سائیکل سواردکان سے لاکھوں روپے کے طلائی زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار رہے تھے دکان پر موجود ملازمین نے مزاحمت کی تو ڈاکوﺅں نے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجہ میں دو افراد شدید زخمی ہو گئے جن میں سے زوار خان نامی شخص دکان کے باہر جوتے پالش کرتا ہے۔ پولیس اطلاع کے باوجود دیر سے پہنچی جس پر کچہری بازار کے تاجروں نے پولیس کے خلاف شدید احتجاج کیا۔