اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) ٹی وی چینلز پر سنسنی خیز پروگرام نشر کرنے کے کیس کی سماعت جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کی۔ ایڈووکیٹ اکرم شیخ نے کہا کہ تمام مہذب ممالک میں جرائم سے متعلق ایسے پروگرام نشر نہیں کئے جاتے۔ چیئرمین پیمرا نے عدالت کو بتایا کہ پی بی اے کے اجلاس میں بھی کہا تھا کہ ٹی وی چینلز کے پروگراموں میں تمثیل کاری درست نہیں ایک نجی ٹی وی چینل کو جسم فروشی سے متعلق پروگرام چلانے پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔ جسٹس شوکت عزیز نے ریمارکس دیئے کہ آج کل بہت سے چینلز جرائم سے متعلق پروگرام چلا رہے ہیں۔ عدالت نے چیئرمین پیمرا سے نومبر کے پہلے ہفتے میں رپورٹ طلب کر لی۔
بیشتر ٹی وی چینلز جرائم سے متعلق پروگرام چلا رہے ہیں: جسٹس شوکت عزیز
Oct 03, 2013