”رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں بچوں کیخلاف تشدد کے2411 واقعات رپورٹ ہوئے“

Oct 03, 2013

لاہور(لیڈی رپورٹر)پاکستان میں سال2013 کے پہلے 6 ماہ کے دوران بچوں کیخلاف تشدد کے 2411 واقعات رپورٹ ہوئے، سب سے زیادہ واقعات1029 صوبہ پنجاب میں پیش آئے۔ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر رہا یہاں 714 خیبر پی کے 417 اور بلوچستان میں 251 واقعات رپورٹ ہوووئے۔ یہ اعداد و شمار بچوں اور خواتین کے حقوق کی تنظیم مدد گار انٹرنیشنل ہیلپ لائن نے گزشتہ روز پریس کلب میں پریس کانفرنس میں بریفنگ کے دوران میڈیا کو دیئے۔ اس موقع پر ضیاءاحمد اعوان، عظمیٰ اعوان، فلم شیر، جاوید درانی، ثوبیہ بٹ، زاہد صادق، عروج ورک کے علاوہ بھیرہ کے رہائشی محنت کش محمد بشیر اور گینگ ریپ کا شکار ہونے والی14 سالہ ق موجود تھے۔ ضیاءاحمد اعوان ایڈووکیٹ نے بتایا کہ کئی واقعا ہر روز رونما ہو رہے ہیں لیکن پولیس حکام مجرموں اور ملزموں کے ساتھ مل کر چند پیسوں کی خاطر مقدمہ ہی درج نہیں کرتی اور اگر مقدمہ درج بھی ہو جائے تو کارروائی کے بغیر ہی پرچہ خارج ہو جاتا ہے۔

مزیدخبریں