سیکرٹری پی سی بی نے عہدہ کا چارج سنبھال لیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر) اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں منسٹر آئی پی سی کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ میں تعینات کئے جانے والے سیکرٹری پی سی بی امیر طارق زمان کے عہدے کے چارج سنبھالنے کے بعد پی سی بی ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔سیکرٹری پی سی بی امیر طارق زمان نے بورڈ میں کام کرنے والے 7 سو سے زائد ملازمین کے کوائف طلب کر لئے ہیں، بورڈ پر مالی بوجھ بننے والے ملازمین کو فارغ کیا جائے گا۔ آئی پی سی کے قانونی مشیر عرفان اﷲ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی کے نئے سیکرٹری کی قائم مقام چیئرمین سے ملاقات ہوئی  ہے جس کے دوران بورڈ کے تمام معاملات پر  بات کی گئی، اس حوالے سے عدالتی حکم پر بورڈ کے مالی بوجھ کو کم کرنے کیلئے سرپلس سٹاف کی ایک فہرست تیار کی جائیگی جس میں چھوٹے ملازمین سے لیکر کوچ کی سطع پر تمام ملازمین شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...