”بجلی کی قیمتیں بڑھنے سے انڈسٹری کو 100 ارب اضافی ادا کرنے ہونگے“

Oct 03, 2013

لاہور(کامرس رپورٹر) بجلی کے نئے ٹیرف اور قیمتیں بڑھنے سے ملک کی انڈسٹری کو موجودہ کے مقابلہ میں 100ارب روپے زیادہ ادا کرنا پڑیں گے جبکہ بجلی کے موجودہ فی یونٹ کی قیمت 9.56روپے کو بڑھا کر 14.81روپے کر دیا گیا جس کی پیداواری لاگت 6.76روپے ہے۔ جو کہ پیداواری لاگت کے مقابلہ میں110فیصدزیادہ ہے۔ یہ بات آل پاکستان ٹیکسٹائیل ملز ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی اجلاس میں کئے گئے فیصلہ کے بعد آپٹما ہاو¾س میں ایک بریفنگ کے دوران بتائی گئی اس موقع پر ڈائریکٹر انرجی آپٹما نے بتایاسندھ اور خیبر پختونخواہ میں نجی شعبہ کے بجلی گھر اپنی ضروریات کے مقابل سو فیصد گیس سے بجلی تیار کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ھائیڈل زرائع سے بجلی کے ایک یونٹ کی پیداواری لاگت ایک روپے گیس سے پانچ روپے اور فیول سے 16روپے پڑتی ہے اس میں ٹرانسمیشن، ڈسٹری بیوشن اور بجلی تیار کرنے والے اداروں کا منافع شامل ہے۔

مزیدخبریں