چیئرمین نیب کا تقرر: نواز‘ خورشید ملاقات بے نتیجہ‘ چودھری رﺅف اور شوکت درانی کے نام بھی آ گئے

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) وزیراعظم نوازشریف سے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں چیئرمین نیب کی تقرری کے معاملے پر غور کیا گیا۔ ملاقات میں جسٹس (ر) میاں اجمل اور جسٹس (ر) چودھری اعجاز کے ناموں پر مشاورت کی گئی۔ حزب اختلاف لیڈر خورشید شاہ نے وزیراعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات میں مثبت بات چیت ہوئی۔ چیئرمین نیب کی تقرری کے لئے نئے ناموں پر بھی غور کیا گیا۔ تقرری میں 4 ناموں پر غور کیا گیا۔ ملاقات میں چودھری ر¶ف اور سابق سیکرٹری شوکت درانی کے نئے ناموں پر بھی غور کیا گیا ہے۔ 2 نام ریٹائرڈ ججوں اور 2 نام بیورو کریٹس کے ہیں۔ وزیراعظم اپنی ٹیم سے چاروں ناموں پر مشاورت کریں گے۔ امید ہے چاروں ناموں میں سے کوئی ایک نام فائنل ہو جائے گا۔ امید ہے اب کوئی نیا نام سامنے نہیں آئے گا۔ چیئرمین نیب کا تقرر کوئی گڈی گڈے کا کھیل نہیں۔ وزیراعظم سے ملاقات میں بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا مسئلہ بھی اٹھایا ہے۔ پیپلز پارٹی نے حکومت کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں کی۔ اگر ہماری ڈیل ہوتی تو چیئرمین نیب کا تقرر کب کا ہو چکا ہوتا۔ ثناءنیوز کے مطابق قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ دونوں سیاسی رہنما چیئرمین نیب کے عہدے پر موزوں شخص کی تقرری کے لئے انتہائی سنجیدہ ہیں۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے ملاقات کے دوران چیف الیکشن کمشنر کے لئے کسی بھی نام پر بات نہیں کی گئی۔ آئی این پی کے مطابق خورشید شاہ نے مزید کہا کہ وزیراعظم کے ساتھ جسٹس (ر) میاں اجمل، وفاقی ٹیکس محتسب چودھری عبدالر¶ف، جسٹس (ر) چودھری اعجاز، سابق سیکرٹری مذہبی امور شوکت درانی کے نام پر مشاورت ہوئی۔اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ وزیراعظم سے آج صبح 11 بجے دوبارہ ملاقات ہو گی تاہم بعد میں آنیوالی خبروں کے مطابق وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث آج ہونیوالی ملاقات ملتوی کر دی گئی ہے اور اب یہ جمعہ کو ہو گی۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...