سندھ حکومت نے صفحہ ہستی سے مٹانے کا آغاز کر دیا‘ مہاجر کڑے وقت کیلئے تیار رہیں: الطاف حسین

لندن (نوائے وقت نیوز + این این آئی) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ تمام قومیتیں خصوصاً مہاجر عوام اگر مجھے دل سے قائد مانتے ہیں تو آج ہی سے ذہنی و جسمانی طور پر خود کو انتہائی کڑے وقت کیلئے تیار رکھیں۔ لندن سے جاریکردہ ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ انتظامیہ اور سندھ حکومت کی جانب سے جومن گھڑت، جھوٹے اور بے بنیاد الزامات کے تحت ایم کیو ایم کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت سندھ، مہاجروں کو صفحہ ہستی سے مٹانے یعنی انکے جسمانی خاتمے کا آغاز کرچکی ہے۔ قائد ایم کیو ایم نے کہا کہ جناح پور سے مہاجر ری پبلکن آرمی تک اور مہاجر ری پبلکن آرمی سے ایک مرتبہ پھر مہاجروں کو بھارت کا ہمنوا ثابت کرنے کیلئے ایم کیو ایم کے کارکنان کی گرفتاری کے ساتھ ساتھ ایم کیو ایم کے دفتر سے انڈین اسلحہ کی برآمدگی کا جو الزام عائد کیا گیا ہے وہ قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج دنیا 21 ویں صدی میں قدم رکھ چکی ہے اور موجود دور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا زمانہ ہے لہٰذا اس قسم کے من گھڑت اور جھوٹے الزامات لگانے کے پس پردہ مقاصد کی حقیقت سے ہر ذی شعور تو کجا بچہ بچہ بخوبی واقف ہوتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...