آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ نہیں کیا: پرویز رشید

Oct 03, 2013

کراچی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ یہ وزیراعظم کا آئینی و قانونی اختیارہے لہٰذا وہ جو مناسب سمجھیں گے وہ فیصلہ کریں گے۔ پاکستان اور بھارت نے ابتدا ہی سے مخالفت کی سیاست کی اور یہی وجہ ہے کہ دونوں ممالک ایکدوسرے کے قریب نہیں آسکے لیکن اب دونوںممالک کی قیادت کو اس بات کا ادراک ہوگیا ہے کہ لڑنے کا کوئی فائدہ نہیں، اسی لئے اب لڑنے کے بجائے معاملات کو افہام و تفہیم کے ذریعے حل کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خصوصی بات چیت میں کیا۔ میڈیا سے گفتگو میں پرویز رشید نے کہا ہے کہ علماءکرام و مفتیان کی اپیل کا خیر مقدم ہیں طالبان کو اساتذہ کرام کی اپیل کا احترام کرنا چاہیے۔ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہیں ہوئی، نوٹ چھاپ کر معیشت کو برباد نہیں کرسکتے ، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ عام آدمی کیلئے نہیں ، دو سو یونٹ استعمال کرنیوالے صارفین کے سالانہ 126 ارب روپے حکومت ادا کریگی ، سابقہ حکومتوں کی معاشی پالیسیوں کا خمیازہ ہم بھگت رہے ہیں ، انرجی پالیسی کی پیپلز پارٹی ، تحریک انصاف اور چاروں وزرائے اعلیٰ نے حمایت کی سرکاری اداروں میں ڈاﺅن سائزنگ نہیں بلکہ رائٹ سائزنگ ہوئی۔

مزیدخبریں