لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب کی فلور ملز نے بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 20 روپے اضافے کا اعلان کردیا ہے جس کے بعد اسکا پرچون ریٹ 775 روپے سے بڑھ کر 795 روپے ہوجائیگا۔ فلور ملز مالکان کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق پیر (7 اکتوبر) سے ہوگا۔ آل پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نئی قیمت کا اطلاق پیر کو فلور ملز مالکان کے اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔ پولٹری کا کاروبار کرنے والوں نے بجلی اور پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کو جواز بنا کر ایک کلو برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں گذشتہ روز 11 روپے اضافہ کر دیا۔