ای او بی آئی کیس: کرنل (ر) اسد اور دیگر ملزموں پر فرد جرم عائد

Oct 03, 2013

کراچی (نوائے وقت نیوز) وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے ای او بی آئی کرپشن کیس میں ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ کراچی میں ای او بی آئی کرپشن کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزم کرنل ریٹائرڈ اسد، ان کی اہلیہ نگہت اسد، بیٹی ماہم اسد اور دیگر زیر حراست ملزموں پر فرد جرم عائد کر دی۔ فاضل عدالت نے ای او بی آئی کے سابق چیئرمین ظفر گوندل اور دیگر مفرور ملزموں کو گرفتار کر کے 8 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

مزیدخبریں