لاہور (وقائع نگار خصوصی) عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹائون کی جوڈیشل انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سانحہ ماڈل ٹاون میں چودہ افراد جاں بحق اور سو سے زائد زخمی ہوئے جس پر لاہور ہائی کورٹ کے جوڈیشل ٹریبونل سے انکوائری کروائی گئی تاہم اب حکومت یہ رپورٹ منظر عام پر نہیں لا رہی۔ آئین کے مطابق ہر شہری کو معلومات تک رسائی کا بنیادی حق حاصل ہے۔
سانحہ ماڈل ٹائون کی انکوائری رپورٹ منظرعام پر لانے کیلئے عوامی تحریک نے بھی ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی
Oct 03, 2014