استقبالیہ‘ جرمن سفیر نے تقریر کا آغاز علامہ اقبال کے ذکر سے کیا

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) پاکستان میں جرمنی کے سفیر نے گزشتہ رات اپنی اقامت گاہ پر جرمن کے اتحاد کے دن کے استقبالیہ میں خطاب کرتے ہوئے اپنی تقریر کا آغاز علامہ اقبال کے تذکرہ سے کیا۔ جرمنی کے سفیر نے کہا کہ شاعر مشرق علامہ اقبال نے ہائیڈل برگ سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔ علامہ اقبال نے اپنی شہرہ آفاق نظم پیام مشرق میں مغرب کو مشرقی اقوام کا پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ جرمن اور پاکستان میں علامہ اقبال کی شاعری بھی ایک گہرا تعلق استوار کرتی ہے۔ جرمن سفیر نے دو بڑے فٹ بالز کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ اس مرتبہ فٹبال کے عالمی کپ میں پاکستان کا بنا ہوا فٹبال استعمال ہوا۔ جرمن سفیر نے کہا کہ اس مرتبہ جرمنی کی فتح میں پاکستان کا بھی کردار ہے۔ پاکستان جس معیار کے فٹبال بناتا ہے اس سے پاکستان میں کھیلوں کا سامان تیار کرنے کی مہارت کا اظہار ہوتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن