غداری کیس: مشرف نے شریک ملزمان کو شامل تفتیش کرنے کیلئے تفصیلی نکات جمع کرا دیئے

اسلام آباد(آئی این پی)سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس میں وکیل صفائی نے شریک ملزمان کو شامل تفتیش کرنے کیلئے تفصیلی نکات عدالت میں جمع کرادیئے۔جمعرات کو خصوصی عدالت کے سربراہ جسٹس فیصل عرب کے رخصت پر ہونے کے باعث جسٹس طاہر صفدر اور جسٹس یاور علی نے غداری کیس کی سماعت کی۔ مشرف کے وکیل فیصل چوہدری نے تین نومبردوہزارسات کے اقدام میں شریک ملزمان کو شامل تفتیش کرنے کیلئے تفصیلی نکات عدالت میں جمع کرائے۔ انہوں نے اسی نوعیت کے مقدمات کی عدالتی مثالیں بھی پیش کیں۔ جس پر وکیل استغاثہ نے کہا کہ وکیل صفائی کو مقدمات کی تفصیل بھی پیش کرنی چاہئے۔ جسٹس یاور علی نے کہا کہ وکلا نے تفصیلی خاکہ پیش کردیا جو کافی ہے۔ جس پر وکیل استغاثہ نے کہا کہ ہم دی گئی مثالوں کا تفصیلی جائزہ لیکر ہی جواب دے سکیں گے۔ فریقین کے وکلا کی استدعا پر کیس کی مزید سماعت چودہ اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...