اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) صدرممنون حسین نے تین وفاقی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کے تقرر کی منظوری دیدی۔ ترجمان ایوان صدر کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، پروفیسر ڈاکٹر جاوید اشرف وائس چانسلر قائداعظم یونیورسٹی اور پروفیسر ڈاکٹر معصوم یاسین کو ریکٹر انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی تعینات کیا گیا ہے۔
صدر مملکت نے تین وفاقی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کے تقرر کی منظوری دیدی
Oct 03, 2014