اسلام آباد (آئی این پی) صدر مملکت ممنون حسین کو ناروے، بیلارس، سوئزرلینڈ، جارجیا، بھوٹان، لاتویا، سوازی لینڈ کے سفیروں اور ہائی کمشنرز نے جمعرات کو ایوان صدر میں منعقد ہ تقریب میں اپنی اسناد سفارت پیش کیں اور ان سے الگ الگ ملاقات بھی کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ صدر ممنون حسین نے پاکستان میں تعینات نئے سفیروں کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ پاکستان کے ساتھ اپنے ملک کے موجودہ تعلقات کو مزید تقویت دینے کیلئے کام کریں گے۔