اللہ کی مدد سے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو شکست دے دی: ملا عمر‘ عید کے حوالے سے فدائین کو پیغام

کابل (آئی این پی) افغان طالبان کے سربراہ ملا عمر نے افغان جنگ میں فتح کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کی مددسے افغانستان میں امریکہ سمیت اتحادیوں کو شکست سے دوچار کردیا ہے ۔طالبان اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں اور جہادی مزاحمت جاری رکھیں۔ عام لوگوں کے ساتھ اچھا سلوک کرکے بہتر تعلقات قائم کریں۔ افغان میڈیا کے مطابق طالبان کے اعلی رہنما ملا محمد عمر نے عید کے موقع پر جمعرات کو جاری اپنے پیغام  کے ذریعے افغان جنگ میں فتح کا دعویٰ کیا ہے ۔ملا عمر کا کہنا ہے کہاکہ اللہ کی مدد،  آپ کے جہاد اور قربانیوں کی وجہ سے امریکیوں، انکے مغربی اتحادیوں اور ملکی حامیوں کو شکست سے دوچار کیا ہے ۔انھوںنے کہاکہ امریکہ جنگ جیتنے کے تمام امکانات کو کھو چکا ہے ۔ملا عمر نے طالبا ن پر اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھنے پر زور دیتے ہوئے  کہا کہ طالبان   اپنی جہادی مزاحمت جاری رکھیں۔ملا عمر نے طالبان جنگجوئوں اور رہنمائوں پر زوردیا کہ وہ عام لوگوں کے ساتھ اچھا سلوک کریں ،انکے ساتھ ہمدردی دکھائیں اور قریبی تعلقات رکھیں ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...