ایڈمرل ذکاء اللہ پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر، 7 اکتوبر کو حلف اٹھائیں گے

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) صدر مملکت ممنون حسین نے ایڈمرل ذکا ء اللہ کو پاک بحریہ کا نیا سربراہ مقرر کر دیا ہے اور وہ موجودہ نیول چیف آصف سندھیلہ کی ریٹائرمنٹ پر 7 اکتوبر کو عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ ایوان صدر کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی سفارش پر صدر مملکت نے موسٹ سینئر افسر ایڈمرل ذکاء اللہ کو پاک بحریہ کا نیا سربراہ تعینات کر دیا۔ ایڈمرل ذکاء اللہ کا تعلق نیوی کی آپریشنل برانچ سے ہے اور وہ سمری میں بھیجے گئے چاروں ناموں میں سب سے سینئر تھے۔ انہوں نے دوران ٹریننگ اعزازی شمشیر بھی حاصل کی اور کئی اہم عہدوں پر اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں جب کہ وہ صدارتی تمغہ حسن کارکردگی بھی رکھتے ہیں۔ واضح رہے کہ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آصف سندھیلہ 7 اکتوبر کو ریٹائر ہو رہے ہیں جس کے بعد ایڈمرل ذکاء اللہ نئے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔
ایڈمرل ذکااللہ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...