لیبیا: پاکستانی محصورین کے کیمپ پر حملہ، متعدد زخمی، بازو ٹوٹ گئے

طرابلس (آن لائن) لیبیا میں محصورپاکستانیوں کو شدید مشکلات کا سامنا، بن  غازی میں قائم کیمپ پرمسلح افرادکاحملہ ،کئی پاکستانیوں کومارمارکر زخمی کر دیا گیا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق بن غازی سے موصول ہونے والی حالیہ رپورٹوں میں کہاگیاہے کہ گزشتہ روزبن غازی میں قائم کیمپ پرنامعلوم مسلح افرادنے اچانک حملہ کردیااوروہاں پرمقیم پاکستانی محصورین کو مار مارکر زخمی کردیاگیا جبکہ پاکستانیوں سے چالیس ہزارامریکی ڈالراوردس ہزارلیبیئن دیناربھی چھین لئے گئے۔ ذرائع نے بتایاہے کہ اس حملے میں کئی پاکستانیوں کے بازوبھی ٹوٹ گئے۔ اس حوالے سے پاکستانی قونصل خانے سے بھی رابطہ کیاگیاہے تاہم متاثرین کوکوئی ریلیف نہیں مل سکا۔ بن غازی میں مقیم محصورین کاکہناہے کہ وہ بے تابی کے ساتھ پاکستان واپسی کاانتظارکررہے ہیں لیکن حکومت پاکستان کی جانب سے خصوصی پروازیں مہیا نہ کرنے کے باعث وہ یہاں رسوا ہورہے ہیں ۔
بن غازی/حملہ

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...