لاہور(نمائندہ سپورٹس ) نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی میچز میں بہترین کارکردگی دکھانے والے10 بہترین کھلاڑیوں کی3 روزہ تربیتی ورکشاپ ختم ہو گئی۔ ہیڈ کوچ محمد اکرم کی نگرانی میں کھلاڑیوں کی فٹنس اور سکلز ٹیسٹ لئے۔10 بہترین کھلاڑیوں مختار احمد، امام الحق، علی وقاص، عادل امین، علی خان، عمران خان سینئر، عمران خان جونیئر، محمد رضوان ، زاہد محمود اور آصف علی شامل ہیں۔کھلاڑیوں کے اگلے تربیتی سیشن کا آغاز عیدالاضحی کے بعد کیا جائیگا۔