لاہور (نمائندہ سپورٹس)سابق اولمپئنز خواجہ جنید ،انجم سعید ،دانش کلیم، ڈاکٹر عاطف بشیر اور ارشد چوہدری نے کہا ہے کہ ایشین گیمز میں ہاکی کے فائنل میچ میں پاکستان کی بھارت کے ہاتھوں شکست سے پوری قوم کی طرح ہمیں بھی بہت دکھ ہوا ہے لیکن ہار جیت کھیل کا حصہ ہے اور پاکستان ہاکی ٹیم کو شکست کو بھول کر مستقبل کے ٹورنامنٹس کے لئے تیاری کرنی چاہئے ۔ پاکستان کی ہاکی ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن فائنل میں پنلٹی شوٹ آئوٹ کے دوران پاکستان کے گول کیپر کے خلاف بھارتی حکمت عملی کامیاب رہی ۔بھارت کی ٹیم نے پاکستانی گول کیپر کی کمزوری کو پڑھ لیا تھا جس کی وجہ سے پنلٹی شوٹ آئوٹ پر پاکستان کے خلاف گول ہوئے ۔پاکستان کو بھارت میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے لئے بہترین ٹیم بھیجنی چاہئے ۔
فائنل میں پاکستان کی شکست پر بہت دکھ ہوا ہے : سابق اولمپئنز
Oct 03, 2014