مکرمی! پرنٹ میڈیا ہو یا الیکٹرک میڈیا اپنی تہذیب ثقافت و کلچر کا دنیا کے کونے تک پہنچانے کا بہترین ذریعہ ہے جس سے اقوام کا تشخص ابھر کر سامنے آتا ہے کہ یہاں کس نظریے کے لوگ بستے ہیں مگر افسوس ڈراموں، فلموں، سٹیج ڈراموں، تھیٹر حتیٰ کہ خبرنامہ تک خواتین کا دوپٹہ غائب دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔ وہ دوپٹہ جو کل تک بہن بھائی، باپ، بیٹے ، شوہر کی عزت گردانا جاتا ہے آج وہ سرک کر کندھے پر پھر گردن پر اور پھر غائب ہو گیا۔ مزید برآن عورت کا معنی پردہ میں چھپا کر رکھے جانے والی چیز کے ہیں لیکن اب نہ غیرت رہی اور نہ دین کی پاسداری۔ الیکٹرنک اور پرنٹ میڈیا اپنا کردار مثبت ادا کرے تجارت کی ماند پڑ جانے کے ڈر سے منفی کردار سے گریز کریں کیونکہ ملنا وہی ہے جو تیری قسمت میں لکھا جا چکا ہے نہ اس سے کم اور نہ زیادہ اللہ تعالیٰ کے لیے اپنی حیثیت پہچانیں۔ (ام طلحہ نذیر احمد، فیصل آباد)