ملتان (خاتون رپورٹر) با خبر ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے بھانجے گدی نشین دربار موسیٰ پاک شہید وجاہت گیلانی کے بیٹے اسد مرتضیٰ گیلانی جو سانحہ منیٰ کے دوران شہید ہوگئے تھے ان کا جسد خاکی کل اتوار 4 اکتوبر کو کراچی لایا جائے گا ۔ کراچی سے میت ملتان لائی جائے گی اور پرسوں 5 اکتوبر کو بعد نماز عصر ایم سی سی گرائونڈ میں ان کی نماز جنازہ متوقع ہے ۔
یوسف رضا گیلانی کے بھانجے کی میت کل پاکستان لائی جائے گی ، نماز جنازہ پرسوں ہوگی
Oct 03, 2015