اسلام آباد (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے رواں مالی سال 2015-16ء کے ترقیاتی پروگراموں میں فنانس ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 52 کروڑ 56لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔ حکومت نے رواں مالی سال میں اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 8 ارب 88 کروڑ 45 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔