آندھرا پردیش: 5 سالہ بچے کی قربانی، خون گھر میں چھڑک دیا: قاتل کو آگ لگا دی گئی

Oct 03, 2015

آندھرا پردیش (بی بی سی) بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں پانچ سال کے ایک بچے کی ’قربانی‘ دئیے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ضلع پرکاسم کے پوکرو گاؤں میں بچے کے قتل کے بعد گاؤں والوں نے مشتبہ شخص کو مارنے پیٹنے کے بعد اسے آگ لگا دی۔ 25 سال کے ایک مشتبہ شخص نے بچے کو اس وقت اٹھا لیا تھا جب وہ سکول سے آنے کے بعد اپنے دوستوں کے ساتھ باہر کھیل رہا تھا پھر اس شخص نے بچّے کا گلا کاٹ کر اس کے خون کو اپنے گھر میں چھڑک دیا۔ پرکاسم ضلع کے ایس پی سی ایچ نے بتایا بچے کے ساتھ کھیلنے والے ایک دوست نے فوری طور پر اس کی ماں کو بتایا کہ یہ شخص بچے کو لے گیا ہے جیسے ہی والدین مشتبہ شخص کے گھر پہنچے تو وہاں اس کی نعش پڑی ہوئی دیکھی اور گاؤں والے دیگر مشتبہ شخص کو تلاش شروع کر دی۔ ’مشتبہ شخص دوسرے گاؤں کی طرف جا رہا تھا تبھی گاؤں والوں نے اسے پکڑ کر مارا پیٹا اور پھر مٹی کا تیل چھڑک کر اسے آگ لگا دی۔‘ پولیس کے مطابق مشتبہ شخص 70 فیصد جل چکا ہے اور اسے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے یہ شخص ایک شام پہلے بھی ڈیڑھ سال کی ایک بچی کو لے کر گیا تھا جسے گاؤں والوں نے اس سے چھین لیا تھا۔ پولیس نے مشتبہ شخص کے خلاف مرد بچے کی قربانی کی نیت سے کیے گئے قتل کا مقدمہ اور گاؤں والوں کے خلاف اسے جلانے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مشتبہ شخص کا نام راؤ بتایا جا رہا ہے اور اس کی اہلیہ ایک سال پہلے اسے چھوڑ کر چلی گئی ہے۔گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص کا رویہ معمول کے مطابق تھا اور واردات کے لیے کوئی نفسیاتی مسئلہ رہا ہوگا۔

مزیدخبریں