اسلام آباد(صباح نیوز)درآمدی ایل این جی کی قیمت کا معمہ حل ہوگیا،وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ قطر سے درآمدی ایل این جی کی قیمت سات ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگی۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ گیس کی عدم فراہمی کے باعث دوہزارمیگاواٹ کے حامل جدید پاورپلانٹ بیکار ہوچکے جسے درآمدی ایل این جی کے ذریعے قابل استعمال بنایا جاسکتا ہے۔ درآمدی ایل این جی کے چار کارگوز کی قیمت ساڑھے سات ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہے۔ جبکہ پرائیویٹ سیکٹر نے سات اعشاریہ سات ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو پر درآمد کیا۔ وزیر پٹرولیم نے یقین دہانی کرائی کہ قطر سے درآمدی ایل این جی کی قیمت دیگر ممالک کے مقابلے میں کم ہوگی۔