سانگھڑ (آئی این پی) سانگھڑ کے نظامانی محلہ میں اندوہناک سانحہ کے نتیجے میں پچیس سالہ عمران یوسف زئی نے اپنے دادا نوے سالہ رحمت اللہ اور چچی شازیہ بی بی کو قتل کر کے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کر لی۔ ملزم نے اپنی ڈھائی سالہ بھانجی شمامہ کو بھی گلا گھونٹ کر ہلاک کرنے کی کوشش کی تاہم وہ معجزانہ طور پر بچ گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اندوہناک واقعہ گھریلو ناچاقی کا نتیجہ بتایا جاتا ہے ملزم کے متعلق معلوم ہوا ہے کہ وہ نشہ کا عادی تھا اور اکثر کئی کئی روز کے لیے مختلف مزاروں پر چلا جاتا تھا۔ آخری مرتبہ بھی عمران عید کے تیسرے روز ہی گھر واپس آیا تھا۔ذرائع کے مطابق بیس سال قبل عمران کے والدین میں علیحدگی کے بعد اسے دادا نے پالا تھا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس بات کا امکان بھی ہے کہ عمران نے مقتولین کو نشہ آور شے کھلا کرقتل کیا ہو ۔
قتل
سانگھڑ: نوجوان نے 90 سالہ دادا، چچی کو قتل کرکے خودکشی کرلی
Oct 03, 2015