مترو: محفل مجرا میں رقص کرنیوالے پولیس اہلکار معطل

مترو (نامہ نگار) زمینداروں کے بیٹوں کی شادی میں وردی سمیت مجرا میں رقص پر آئی جی پنجاب کے نوٹس لینے پر تھانہ ٹھینگی اور تھانہ ٹبہ سلطانپور کے پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرکے انہیں معطل کردیا گیا۔ چک ڈبلیو بی/ 173 کے زمینداروںکے بیٹوں کی شادی پر دو روز تک مسلسل مجرا ہوتا رہا اور فحاشی کی تمام حدیں پھلانگ لی گئیں۔ نائب محرر مدثر اور اہلکار نواز ڈرائیور، عرفان عالم، رفیق گجر، پی کیو آر ارشد و دیگر اہلکار گشت کی بجائے وردیوں سمیت محفل میں پہنچ گئے جس پر کسی نامعلوم شخص نے موبائل پر ویڈیو بنا کر نجی ٹی وی کو فراہم کر دی جس پر آئی جی پنجاب نے سخت نوٹس لے لیا۔
محفل مجرا/ پولیس اہلکار

ای پیپر دی نیشن