حسین مجروح کا دوسرا شعری مجموعہ ”آواز“ شائع ہوگیا

لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف شاعر، نقاد اور دانشور حسین مجروح کا دوسرا شعری مجموعہ” آواز “شائع ہو گیا ہے جس میں ان کے منفرد لہجے کی چوہتر(74) نظمیں اور غزلیں شامل ہیں۔ حسین مجروح کی شاعری میں عصری آگہی اور موضوعاتی تنوع کے علاوہ زبان وبیان کے غیر معمولی تجربے بھی ملاحظہ کیے جا سکتے ہیں۔ یاد رہے ہے ان کا پہلا مجموعہ کلام ”کشید “ تقریباً بیس برس پہلے منظر عام پر آیا تھا۔ شاعری کے علاوہ ان کے کھٹے میٹھے مضامین پر مشتمل کتاب”مرطبان“ بھی ادبی حلقوں میں خاصے عرصے تک زیر بحث رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن