فلم کی کہانی اٹھارہویں صدی کی تین برطانوی خواتین کے گرد گھومتی ہےجو خواتین کو حقوق دلانے کیلئے ایک تحریک کا آغاز کرتی ہیں جو دیکھتے ہی دیکھتے پورے ملک میں پھیل جاتی ہے. سارہ گیورون Sarah Gavron کی ہدایتکاری میں تیار ہونے والی اس فلم کے کچھ مناظر برطانوی پارلیمنٹ کے اندر بھی شوٹ کیے گئے ہیں جو کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی فلم کا حصہ بنے ہیں. فلم کی مرکزی کاسٹ میریل سٹریپMeryl Streep ، ہیلینا بونہمHelena Bonham اور کارے مْلیگنCarey Mulligan پر مشتمل ہے جو راوں ماہ ہی یعنی تیس اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔
برٹش ڈرامہ فلم سُفراگِیٹ سینماگھروں میں تہلکہ مچانے کو تیار ،فلم کے نئے ٹریلر نے شائقین کے دل جیت لیے
Oct 03, 2015 | 11:09