دوسرا ون ڈے؛ زمبابوے کے بہانے پرڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت پاکستان کو 5 رنز سے شکست

زمبابوے کی ٹیم شعیب ملک کی پھینٹی سے خوفزدہ ہو گئی، شکست سامنے دیکھی تو روشنی کی کمی کا بہانہ بنا کر میچ ادھورا چھوڑ کر چلی گئی- میزبان ٹیم کی مکاری کے باعث پاکستان جیتا ہوا میچ ڈک ورتھ لوئس میتٹھ کے تحت پانچ رنز سے ہار گیا- تاریخ میں پہلی بار ڈی اینڈ ایل میتھڈ فیلڈنگ سائیڈ نے استعمال کیا گیا۔
زمبابوے ٹیم کی مکاری، پاکستان کو لے ڈوبی۔ پاکستان جیتا ہوا میچ ہار گیا-
قومی ٹیم ہدف سے صرف اکیس سکور دور تھی، شعیب ملک، عامر یامین اور یاسر شاہ نے میزبان باؤلرز کی جم کر پٹائی کی جس سے خوفزدہ ہو کر زمبابوے کے کھلاڑی دم دبا کر بھاگ نکلے۔
زمبابوین کھلاڑیوں نے شکست سامنے دیکھتی تو روشنی کی کمی کا بہانا بنایا اور میچ ادھورا چھوڑ کر گراؤنڈ سے چلے گئے، پاکستانی کھلاڑی حیران پریشان کھڑے رہ گئے، امپائرز سے شکایت بھی کی لیکن پھر بھی نہ شنوائی ہوئی، کرکٹ تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا کہ خراب روشنی کا فیصلہ فیلڈنگ سائیڈ نے کیا ہو-
اس سے قبل زمبابوے کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کو دو سو ستتر رنز کا ہدف دیا، جوابی اننگز میں پاکستان کی خراب بیٹنگ لائن کی روایت برقرار رہی، میچ کے آغاز پر ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ قومی ٹیم سو سکور سے بھی اوپر نہیں جائے گی۔ صرف چھہتر رنز پر چھ کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔
تجربہ کار کپتان اظہر علی ایک رنز پر ڈھیر۔ احمد شہزاد کی جگہ نیا اوپنر آزمایا گیا لیکن وہ بھی ناکارہ ہی ثابت ہوا۔ بلال آصف بغیر کھاتا کھولے پویلین لوٹ گئے۔ محمد حفیظ ستائیس،اسد شفیق ایک، سرفراز احمد نو، محمد رضوان آٹھ اور وہاب ریاض نے تین رنز بنائے۔

ای پیپر دی نیشن