قائداعظم ٹرافی، لاہور بلیوز کی ٹیم واپڈا کیخلاف مشکلات کا شکار

لاہور(سپورٹس رپورٹر) قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں لاہور بلیوز کی ٹےم واپڈا کیخلاف پہلی اننگز میں مشکلات کا شکار ہو گئی ۔دوسرے دن104 رنز پر آٹھ وکٹےں گنوا دےں۔ واپڈا ٹیم 330رنز پرآو¿ٹ ہوگئی۔ بلاول احمد نے چارکھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔ کامران اکمل نے115 رنز بنائے۔ دوسرے دن کے اختتام پر لاہور بلےوز نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر104 رنز بنالئے ۔رضا علی ڈار 45 رنز بنا کرکرےز پر موجود ہےں ۔واپڈا کی جانب سے لاہور کے کوچ سجاد اکبر کہتے ہیں کہ میزبان ٹیم واپسی کی صلاحیت رکھتی ہے، پہلی اننگز میں حریف ٹیم کو زیادہ برتری حاصل نہیں کرنے دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...