لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کبڈی فیڈریشن نے کبڈی ورلڈ کپ بھارت سے منتقل کرنے کیلئے انٹرنیشنل کبڈی فیڈریشن کو مراسلہ بھیجوادیا ۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا محمد سرور کے مطابق اکتوبر میں انٹرنیشنل سٹائل ورلڈ کپ اورسرکل کبڈی کپ نومبر میں بھارت مےں ہوگا۔ مراسلہ بھجوایا کہ بھارت میں ورلڈ کپ ملتوی کروائے یا انہیں کسی متبادل مقام پر منتقل کرے۔ بھارت کو خوف ہے پاکستان دونوں ورلڈ کپ جیت لے گا اس ایونٹس سے نام نکال دیا ہے ۔، انہوں نے کہا کہ پاکستان ایشیاءکبڈی کپ اور ایشین گیمز کا چیمپئن ہے اور دونوں ایونٹس میں پاکستان نے بھارت کو شکست سے دو چار کیا ہے۔
کبڈی ورلڈ کپ بھارت سے منتقل کرنے کیلئے پاکستان کی انٹرنیشنل فیڈریشن سے درخواست
Oct 03, 2016