فلموں کا معیار بلند ہونے سے فیملیز کا اعتماد بحال ہوا: رابی پیرزادہ

لاہور(کلچرل رپورٹر)نامورگلوکارہ اوراداکار رابی پیرزادہ نے کہاہے کہ فلم انڈسٹری کی ترویج وترقی میں جدیدفلمیں اہم کرداراداکررہی ہیں،فلموں کامعیاربلندہونے سے فیملیزکااعتمادبحال ہواہے۔مجھے ایک عرصے سے فلموں میںاداکاری کی پیشکش ہورہی تھی لیکن مجھے فیملی کی طرف سے اجازت نہیںتھی ۔فیملی کی طرف سے اجازت ملنے کے بعدمیں نے جب فلمسازسہیل خان کی فلم ”شورشرابا“کاسکرپٹ پڑھاتوانکارنہ کرسکی اورمجھے مذکورہ فلم میںمرکزی کردار کے لیے کاسٹ کیاگیا۔رابی پیرزادہ نے بتایاکہ میری پہلی فلم ریلیزہونے سے قبل ہی مجھے مزید معیاری پراجیکٹس میں آفرزہوئیں تومیںنے تین فلمیں سائن کیں جن کی شوٹنگ کاسلسلہ محرم الحرام کے بعدشروع ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...