بھکی پاور پلانٹ کیلئے فرانس سے درآمد دوسری گیس ٹربائن بھی پاکستان پہنچ گئی

لاہور(آئی این پی ) حکومت پنجاب کی طرف سے ضلع شیخوپورہ میں لگائے جانے والے بھکی پاور پلانٹ میں بجلی کی تیاری کیلئے استعمال کی جانے والی دوسری گیس ٹربائن بھی فرانس سے درآمد کر کے پاکستان پہنچا دی گئی ہے۔ توقع ہے کہ اگلے 20دنوں میں موقع پر اس کی تنصیب کا کام شروع ہو جائے گا۔اس ٹربائن کی پیداوری استعداد358میگا واٹ ہے۔دونوں ٹربائنز کے ذریعے716میگا واٹ بجلی پیدا کر کے 2017ء کے موسم گرما سے پہلے نیشنل گرڈ میں شامل کر دی جائے گی جس سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...