پشےن (آئی این پی) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری نے کہاہے کہ دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا میرے دل میں عوام کیلئے درد ہے حکومت بناتے وقت یہ عزم کیا کہ بلوچستان کوپرامن صوبہ بنائینگے، میرے عزائم پہاڑوں اور چٹانوں سے مضبوط ہیں، سب ملکر دہشت گردی کا مقابلہ کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشین میں 36کلو میٹر کے پشےن ٹو یارو ڈبل روڈ،یارو ٹو بوستان لنک روڈ ، پشےن ٹو ہیکلزئی بٹیے زئی روڈ اور لمڑان ٹو کیڈٹ کالج روڈ کی سنگ بنیاد کے موقع پر افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے صوبائی وزراءڈاکٹر حامد خان اچکزئی،عبدالرحیم زیارتوال، حاجی سردار غلام مصطفی خان ترین،رحمت صالح بلوچ،ایم پی اے سید لیاقت آغا ، ڈسٹرکٹ چیئرمین محمد عیسیٰ روشان نے بھی خطاب کیا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ امن دشمن اور دہشت گردوں کی جانب سے دھمکیاں مل رہی ہے، دہشت گردوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہم ڈرنے والوں میں سے نہیں۔
ثناءاللہ زہری
عزائم چٹانوں سے مضبوط ہیں، ملکر دہشت گردی کا مقابلہ کرینگے: ثناءاللہ زہری
Oct 03, 2016