رسول بخش پلیجو کا بیٹے کی جماعت سے علیحدگی، ”عوامی تحریک“ بحال کرنیکا اعلان

حیدرآباد(نمائندہ نوائے وقت) سینئر سیاستدان رسول بخش پلیجو نے اپنے بیٹے ایاز لطیف پلیجو اور ان کی جماعت قومی عوامی تحریک سے سیاسی علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے اپنی جماعت عوامی تحریک کی بحالی کا اعلان کردیا ہے۔ پرنس ٹاﺅن قاسم آباد حیدر آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رسول بخش پلیجو نے اپنے بیٹے ایاز لطیف پلیجو سے سیاسی لاتعلقی کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا ایاز لطیف پلیجو اوران کی تنظیم سے اب ہمارا کوئی تعلق نہیں۔ عوامی تحریک کی از سر نو تنظیم سازی کی جا ئے گی۔ تنظیم سازی کے لئے آرگنائزنگ کمیٹی بنادی گئی ہے۔23 اکتوبر کو حیدرآباد میں عوامی تحریک کا مرکزی کنونشن منعقد کیا جائے گا۔ ایاز لطیف پلیجو کو پارٹی کی قیادت دینا غلطی نہیں بلکہ مجبوری تھی۔ ایاز لطیف نے پارٹی کی روح کو نقصان پہنچایا۔5 نومبر کو میرپور خاص میں ہاری کنونشن منعقد کیاجائے گا۔ تعلیمی سرگرمیوں کے لئے آرگنائزنگ کمیٹی بنادی گئی ہے اس سے قبل رسول بخش پلیجو کی زیر صدارت عوامی تحریک کااجلاس ہوا جس میں قومی عوامی تحریک کا متعدد مرکزی عہدیداروں نے قومی عوامی تحریک سے علیحدہ ہوکر عوامی تحریک میں واپس آنے کا اعلان کیا۔ قومی عوامی تحریک کی مرکزی کمیٹی کے 30 سے زائد ارکان بھی عوامی تحریک میں شامل ہوگئے۔
پلیجو/ علیحدگی

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...