اسلام آباد/ کراچی (نوائے وقت رپورٹ+ ایجنسیاں) چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن نے کہا ہے کہ محرم الحرام کا چاند نظر آ گیا ہے۔ یکم محرم الحرام اھٓج بروز پیر 3 اکتوبر کو ہو گی۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ محرم الحرام 1438ھ کا چاند نظر آ گیا۔ گزشتہ روز مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس مفتی منیب الرحمن کے زیرِ صدارت دفتر محکمۂ موسمیات (میٹ کمپلیکس)، موسمیات چورنگی، یونیورسٹی روڈ کراچی میں منعقد ہوا۔ ڈائریکٹر اسپیس سائنس سپارکو غلام مرتضیٰبطور فنی ماہر فنی معاونت کے لئے اجلاس میں شریک ہوئے۔ پاکستان بھر میںصوبائی وضلعی اور زونل رویتِ ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈکواٹرز پر منعقد ہوئے۔ اجلاس میں اتفاقِ رائے سے پوری قوم سے اپیل کی گئی کہ ماہِ محرم الحرام میں امن وامان کے قیام میں حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں۔
چاند نظر آ گیا،آج یکم محرم یوم عاشور 12 اکتوبر کو ہو گا
Oct 03, 2016