پاکستان شکست خوردہ قوت ہے: بھارت نواز حسینہ واجد بھی زہر اگلنے لگیں

ڈھاکہ (آئی این پی) بھارت نواز بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد بھی پاکستان کے خلاف زہر اگلنے لگی ہیں، شیخ حسینہ واجد نے پاکستان کو شکست خوردہ قوت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 1971ء کے جنگی جرائم کے مجرموں کو دی گئی حالیہ پھانسیوں پر پاکستان کے احتجاج نے بنگلہ دیش کے سارک سربراہی کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کی حوصلہ افزائی کی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ حسینہ واجد نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان شکست خوردہ قوت ہے، ہم نے اپنی جنگ آزادی (1971میں) اس کو شکست دی، شکست خوردہ قوت سے ہمیں بہت کم فرق پڑتا ہے۔ پاکستان کا نکتہ نظر ایک شکست خوردہ پارٹی کے سوا کچھ بھی نہیں۔ جب سفارتی تعلقات بحال ہوجائیں گے ہم پاکستان کا سفارتی سطح پر سامنا کریں گے۔ پاکستان بھارت کشیدگی کے حوالے سے حسینہ واجد کا کہنا تھاکہ اس صورتحال نے ہمیں پریشان کیا ہے ہم کسی بھی طرح کی کشیدگی اور جنگ جیسی صورتحال نہیں چاہتے کیونکہ اس صورت میں ہم بھی متاثر ہونگے اور خطے میں ہماری ترقی بری طرح متاثر ہوگی۔ امید ہے پاکستان اور بھارت دوطرفہ مذاکرات کے ذریعے اپنے مسائل کو حل کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...