جان چلی جائے نقل مکانی نہیں کرینگے، مینڈھر سیکٹر کے25دیہات کا بھارت کو دوٹوک جواب

Oct 03, 2016

سرینگر(اے این این) مینڈھر کے بالاکوٹ سیکٹر کے لوگوںنے انتظامیہ کو واضح جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ اگر ان کی جان چلی بھی جائے تو بھی وہ اپنے گھروں سے نقل مکانی نہیں کریںگے ۔ایس ڈی ایم مینڈھر ٹھاکر شیر سنگھ اور تحصیلدار مینڈھر شہزاد لطیف خان کو اعلی حکام سے ہدایت موصول ہوئی ہے کہ بالاکوٹ ،مینڈھر اور منکوٹ کے 25گائوں کے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیاجائے ۔اس حوالے سے ان دونوں افسران نے علاقے کادورہ بھی کیا جس دوران لوگوں سے ملاقات کی ۔تاہم مقامی لوگوں نے واضح کردیاکہ وہ اپنے گھر نہیںچھوڑیں چاہے کیوں نہ ان کی جان چلی جائے ۔انہوںنے دوٹوک الفاظ میں کہاکہ وہ ہرگز گھر نہیںچھوڑسکتے کیونکہ ان کے مویشی بھی ہیں جنہیں وہ کہیں نہیں لیجاسکتے ۔

مزیدخبریں