افغانستان کے لیے امریکی امداد بلینک چیک نہیں: امریکہ

Oct 03, 2016

برسلز(اے پی پی)امریکہ نے کہا افغانستان کے لیے امریکہ اور بین الاقوامی حمایت بلنک چیک نہیں ، ہماری مدد کی کچھ شرائط ہیں۔ افغانستان کے لیے قابلِ قدر مدد کی فراہمی جاری رکھنے کے لیے ہماری مجموعی استعداد افغان حکومت کی کارکردگی پر منحصر ہے کہ وہ مؤثر ساجھے دار کے طور پر ہمارے ساتھ کس طرح کام کرتی ہے۔ یہ بات امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان و پاکستان رچرڈ اولسن نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ افغانستان کی مالی مددکے لئے بین الاقوامی اجلاس کل (منگل) 4 اکتوبر کو برسلز میں ہو گا ۔ رپورٹ کے مطابق کانفرنس کی میزبانی یورپی یونین اور افغان حکومت کریں گی، 70 سے زائد ممالک اور درجنوں بین الاقوامی تنظیمیں اور ادارے شرکت کریں گے۔ امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان و پاکستان رچرڈ اولسن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ افغانستان کے لیے امریکہ اور بین الاقوامی حمایت بلنک چیک نہیں۔

مزیدخبریں