ون ویلرز کو بچانے کار کی کھمبے سے ٹکر موٹر سائیکل بھی آلگی 4 افراد جاں بحق

لاہور (نامہ نگار) شہر میں ٹریفک حادثات کے مختلف واقعات تین رشتہ داروں سمیت 10 افراد ہلاک جبکہ 3سالہ بچی سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے۔ زخموں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 3 زخمیوںکی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ ہلاک ہونیوالوں کے گھروں میں قیامت صغریٰ برپا ہو گئی۔ پولیس نے نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیں۔ تفصیلات کے مطابق باغبانپورہ کا رہائشی دبئی میں مقیم نوجوان احسن لطیف عیدالضحیٰ سے قبل اپنے بڑے بھائی محسن لطیف کی شادی میں شرکت کیلئے پاکستان آیا تھا، ولیمے کی تقریب ختم ہونے کے بعد احسن لطیف اپنے بھائی حسنین لطیف، کزن 26 سالہ عبدالمجید اور 26 سالہ عبدالجباراور ایک محلے دار عظیم کیساتھ کار پر آئس کریم کھانے ریگل چوک جا رہے تھے کہ مال روڈ پر ایک معروف ہوٹل کے سامنے انکی گاڑی موٹر سائیکل سوار ون ویلرز کو بچاتے ہوئے تیزرفتاری کے باعث ایک کھمبے سے ٹکرا گئی۔ اسی دوران ایک موٹر سائیکل جس پر تین افراد فرقان عرف ہیپی اور اسکے دو دوست سوار تھے، وہ بھی کار سے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 22 سالہ احسن لطیف اور اسکے دو کزن عبدالمجید ، عبدالجبار جبکہ موٹر سائیکل سوار فرقان عرف ہیپی موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ حسنین، عظیم اور 2 موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگئے۔ علاوہ ازیں چوہنگ کے قریب کینال روڈ بحریہ ٹاؤن سے آتے ہوئے کار تیز رفتاری کے باعث درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 4 کار سوار 21 سالہ عبدالرحمن، 22 سالہ سلطان ، 23 سالہ وقاص اور 24 سالہ جنید موقع پر دم توڑ گئے جبکہ انکے دو دوست نعمان اور سلطان زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے نوجوان سبزہ زار اور نواں کوٹ کے رہائشی تھے۔ ہلاکتوں کی اطلاع ملنے پر ان کے گھروں میںقیامت برپا ہو گئی۔ فردوس مارکیٹ کے علاقے میں تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹی کو ٹکر مار دی جس سے باپ خرم موقع پر ہلاک جبکہ اسکی تین سالہ بیٹی ندا زخمی ہوگئی۔ رائیونڈ کے علاقے میں 2 گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص اکرام الحسن ہلاک جبکہ جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے۔ مال روڑحادثے میں ہلاک ہونے والے نوجوانوں کے ورثاء نے نعشیں نہ ملنے پر پولیس کے خلاف احتجاج کیا جس کے بعد پولیس نے لاشیں کو ورثا کے حوالے کردیں۔ ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر حیدر اشرف نے مال روڑ پر ہونے والے ٹریفک حادثے کا نوٹس لیا اور ایس پی سول لائنز علی رضاکو تحقیقات کا حکم دیا۔ ایس پی سول لائنز علی رضا کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق روڈ کلیئر تھا جبکہ گاڑی کا ڈرائیور انتہائی خطرناک طریقے اور تیزرفتاری سے گاڑی چلا رہا تھا، کسی قسم کی کوئی ون ویلنگ نہیںہو رہی تھی۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے مال روڈ پر ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے اور پولیس کو ون ویلنگ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ شہباز شریف نے چوہنگ کے قریب بھی ٹریفک حادثے میں 4 افراد کے دم توڑنے پر بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...