وزیراعظم کی فہم و فراست اور حب الوطنی پر پورا یقین ہے، دنیاکوپیغام دیناچاہتےہیں کہ ہم کشمیرکےمعاملےپر متحدہیں: شاہ محمود قریشی

Oct 03, 2016 | 16:19

ویب ڈیسک

تحریک انصاف نے سیاست کی تو انتہا کی کی، حکومت کو ٹف ٹائم بھی دیا اور کڑی تنقید بھی کی لیکن جب بات آئی کشمیریوں پر مظالم اور بھارتی جارحیت کی تو دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے پی ٹی آئی نے حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا اعلان کردیا۔
پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں وزیراعظم کی تقریر انتہائی جامع اور قابل تعریف تھی. وزیراعظم نے اقتدار میں آتے ہی کئی مثبت اقدام اٹھائے ، بھارت سے تعلقات بہتر بنانے میں بھی حکومت کے اقدامات حوصلہ افزا ہیں، افسوس ہےکہ بھارت کی جانب سےکوئی مثبت ردعمل کامظاہرہ نہیں کیاگیا. شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم سفارتی طور پر تنہا نہیں، بھارت نےموجودہ حالات میں اس پربھی غیرذمہ داری کامظاہرہ کیا، سندھ طاس معاہدے کو کارگل بھی نقصان نہ پہنچا سکا، ماضی کےبیشتردوطرفہ معاہدوں سےبھارت نےہی روگردانی کی. رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ حکومت سے اختلافات کوبالائےطاق رکھ کر اجلاس میں شرکت کافیصلہ کیا، وزیراعظم کی فہم وفراست اورحب الوطنی پرپورایقین ہے، پوری دنیاکوپیغام دیناچاہتےہیں کہ کشمیرکےمعاملے پرہم متحد ہیں.

مزیدخبریں