لاہور(کامرس رپورٹر) آل پاکستان پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن کے نئے عہدیداروں کا انتخاب عمل میں آ گیا۔ نتائج کے مطابق محمد سلیم بیکیاکو آپما کا چیئرمین، باﺅبشیر کو سینئر وائس چیئرمین، حاجی نور حبیب کو وائس چیئرمین، ذیشان سہیل ملک کو صدر، فیاض احمد قادری کو سینئر نائب صدر، عمران خالد کو نائب صدر، انجینئر خرم الیاس کو نائب صدر، محمد رضا کو سیکریٹری جنرل ، خواجہ محمد کاظم کو جائنٹ سیکریٹری جبکہ ہمایوں بابر کو فنانس سیکریٹری منتخب کیا گیا ہے۔آل پاکستان مرچنٹس ایسوسی ایشن کے سینئر گروپ لیڈر خامس سعید بٹ نے امید کا اظہار کیا کہ تمام عہدیداران اپنے تجربہ اور صلاحیتوں کی بدولت پیپر ٹریڈرز کے مسائل جلد حل کرائیں گے۔